15 مئی 2015 - 10:38
راکٹ پھٹ گیا، کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے + تصاویر

غزہ کے شمال میں جنگ کے دور کا ایک راکٹ پھٹ جانے کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور اکسٹھ زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنگ غزہ کے دور کا یہ راکٹ، عطاطرہ کے علاقے میں پھٹا- ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ یہ راکٹ، صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران فائر کیا تھا، جو اس وقت نہیں پھٹا تھا اور جب تحریک مزاحمت کے افراد اس راکٹ کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے تو اس میں دھماکہ ہوگیا- اس دھماکے کے نتیجے میں اکسٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- جبکہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169